ونرٹیم کوموٹرسائیکل بمعہ ٹرافی،رنراپ کونقد کیش اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اوکاڑہ کینٹ سی پی ایل سیزن 2019 فائنل کے انعقاد کے موقع پر ٹورنامنٹ کے ہیڈ آف میڈیا عمر نذیر خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ کینٹ میرا آبائی شہر ہے یہی وجہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں خود دلچسپی لے کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آیا ہوں۔ مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر اوکاڑہ کینٹ سید علمدار حسین شاہ اور وانائب صدرکنٹونمنٹ بورڈ شہزاد شفیع موجود تھے چیف گیسٹ اسٹیشن کمانڈر اوکاڑہ کینٹ سید علمدار حسین شاہ نے جیتنے والی ٹیم کو cd 70 موٹرسائیکل بمعہ ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو نقد کیش انعام اور کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیے۔چیف گیسٹ اسٹیشن کمانڈر سید علمدار حسین شاہ نے چیف آرگنائزر عمیر خادم کو سی پی ایل کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔