پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20میچ میں بھی ہرا دیا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20میچ میں بھی ہرا دیا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 129رنز سے ہرا کر 6 میچوں کی سیریز میں 5-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ ہارون خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتوار کو عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ، دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 297 رنز بنائے، ہارون خان نے 13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 116رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں ظفر اقبال 88 اور محسن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنائے۔ سیم مورے 100رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کے ہارون خان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی