پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین چھٹا ٹی 20 میچ  آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین چھٹا ٹی 20 میچ  آج کھیلا ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا چھٹا اور آخری ٹی 20 میچ (آج) پیر کو عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آخری میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

 اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 6 ٹی 20میچوں کی سیریز میں سے پانچ میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں تمام میچوں میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ پیر کو دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آخری ڈے نائٹ میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز کے اختتام پر دونوں ممالک اپنے اپنے ملک روانہ ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی