عالمی چیمپئن کو پچھاڑنے کا مشن،باکسر محمد وسعیم دبئی پہنچ گئے

عالمی چیمپئن کو پچھاڑنے کا مشن،باکسر محمد وسعیم دبئی پہنچ گئے

  



دبئی(آئی این پی) پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسکاٹ لینڈ میں بھرپور ٹریننگ کے بعد شیڈول فائٹ کے لیے دبئی پہنچ گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گینگن کو پچھاڑنے کے لیے پاکستان کے باصلاحیت باکسر محمد وسیم  اسکاٹ لینڈ سے دبئی روانہ پہنچ گے، فالکن کے نام سے مشہور وسیم کے لیے منفرد طرز کا باکسنگ ٹرنکس بنایا گیا ہے۔ٹرنکس میں قیمتی ہیرے لگے ہیں اور فالکن لکھا ہے، محمد وسیم 22نومبر کو تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گینگن سے مقابلہ کریں گے، پاکستانی باکسر پاکستان کے لیے لگاتار 8فائٹس جیت چکے ہیں۔محمد وسیم اور میکسیکو کے گینگن لوپز کا ٹکرا 22 نومبر کو ہوگا، گینگن لوپز 46 باٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے اور 10 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔گزشتہ روز باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میکسیکن فائٹر تجربے میں مجھ سے آگے ہیں، میری اس مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے، گینگن لوپز کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باٹ جیتی تھی، محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو پہلے ہی رانڈ میں ناک آٹ کردیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی