شہر قائد،لکڑی کے گودام میں آتشزدگی،12دکانیں جل کر خاکستر،2مکان متاثر

شہر قائد،لکڑی کے گودام میں آتشزدگی،12دکانیں جل کر خاکستر،2مکان متاثر

  



کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے واقعے میں 12 دکانیں جل گئیں جبکہ 2 مکانات بھی متاثر ہوئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ بجھانے کے عمل میں مجموعی طور پر 11 فائر ٹینڈرز، 4 باذرز اور اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ٹمبر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لکڑی کے گودام میں لگی جو انتہائی شدت سے بھڑکی۔ تاہم کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 12 دکانیں جل گئیں جبکہ 2 مکانات بھی متاثر ہوئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا تخمینہ تاحال نہیں لگایا جاسکا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث دکانوں میں رکھا مال جل کر خاکستر ہوگیا، مجموعی طور پر 11 فائر ٹینڈرز، 4 باذرز اور اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے بتایاکہ حادثے میں  ہماری بکریاں جل گئیں اگر فائر فائٹرز بروقت پہنچ جاتے تو اتنا نقصان نہیں ہوتا۔ فائربریگیڈ حکام نے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا تھا۔ ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کے مطابق واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذکردی گئی تھی اور آگ کی شدت کے پیشِ نظر فائر ٹینڈرز کو واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس سے ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا۔

آتشزدگی

مزید : علاقائی