کراچی، میڈیکل سٹور مالکان کو  اغوا کرنیوالا سب انسپکٹر گرفتار

کراچی، میڈیکل سٹور مالکان کو  اغوا کرنیوالا سب انسپکٹر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی سے پولیس نے میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے اور بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیاہے۔کورنگی زمان ٹاؤن سے پولیس نے شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر اسلم کو عوام کی مدد سے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر اسلم اپنی پارٹی کے ہمراہ میڈیکل اسٹور والوں سے بھتہ لیتا تھا، سب انسپکٹر اسلم میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کر کے تاوان لینے میں بھی ملوث ہے۔پولیس کے مطابق کراچی میں متاثرہ شہری نے پولیس سب انسپکٹر کی ویڈیو بنائی جس سے اس کی شناخت ممکن ہوئی اور پولیس نے شہریوں سے بھتہ لینے اور اغوا کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر جعلی انسپکٹر کا بیج پہن کر گھومتا اور واردات کرتا تھا، سب انسپکٹر اپنے پرائیویٹ کارندے کے ذریعے لوگوں کو ڈرا دھمکایا کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی شہریوں سے بھتہ اور شارٹ ٹرم کڈنینگ کے پیسے وصول کرتا تھا، ملزم کے خلاف زمان ٹان تھانے میں مقدمہ درج کرکے گاڑی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کو چار ماہ قبل بھی بھتہ خوری کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔
انسپکٹر گرفتار

مزید :

علاقائی -