کراچی، کلب روڈ پر 10روز قبل تبدیل کی گئی سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی

کراچی، کلب روڈ پر 10روز قبل تبدیل کی گئی سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں کلب روڈ پر 10 روز قبل تبدیل کی گئی سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی ہے، کے ایم سی کی جانب سے روڈ کی کارپیٹنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران سیوریج لائن دھنس گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے کلب روڈ پر سیوریج لائن دس روز بعد ایک بار پھر دھنس گئی ہے،ذرائع  کا کہنا ہے کہ 54 انچ سیوریج لائن کی تبدیلی پر لاکھوں روپے لاگت آئی تھی۔سیوریج لائن زمین سے تقریبا 22 فٹ نیچے ڈالی گئی تھی، گزشتہ روز یہ کے ایم سی کے کام کے دوران پھر بیٹھ گئی، ایک روز گزر جانے کے باوجود نہ لائن تبدیل کی جا سکی نہ رسا روکا جا سکا تھا، تاہم، آج سیوریج لائن پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان بھی مرمتی کام کا معائنہ کرنے پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ دھنسنے والی سیوریج لائن 60 سال پرانی ہے، مرمت کام فوری شروع کیا گیا ہے تاکہ اطراف میں اوور فلو کا مسئلہ پیدا نہ ہو، متاثرہ سیوریج لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ کلب روڈ پر 25 فٹ گہری قدیم سیوریج لائن بیٹھ گئی تھی، جس کی مرمت کا کام 4 روز میں مکمل کیا گیا تھا، کام کی تکمیل کے بعد واٹر بورڈ نے کہا تھا کہ سڑک کی تعمیر اب کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، تاہم کے ایم سی کی ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی۔60 سال پرانی 54 انچ کی لائن بیٹھنے سے اولڈ ٹان گٹر ٹان میں تبدیل ہو گیا تھا، سیوریج کے گندے پانی سے کلب روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، گورنر ہاس، فوارہ چوک، زیب النسا اسٹریٹ، لکی اسٹار اور شارع فیصل متاثر ہوئے تھے۔ واٹر بورڈ کی نا اہلی کے باعث بار بار دھنسنے والی لائن کو تبدیل نہ کیا جا سکا تھا۔
سیوریج لائن

مزید :

علاقائی -