بی آر ٹی کے سٹاپوں پر مفت انٹرنیٹ وائی فائی سہو ت کیلئے اقدام
پشاور (آن لائن) 27کلو میٹر بی آر ٹی کے 32سٹاپوں پر مفت انٹرنیٹ، وائی فائی کی سہو لت کی فراہمی کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ریچ ون، ریچ ٹو، ریچ تھری کے میٹروسٹیشنز، روٹس پر مفت انٹرینٹ اور وائی فائی کے لئے سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی ہیں جدیدترین سسٹم سے بیک وقت سینکڑوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے سفر کرنے والے مسافروں کو لندن، استنبول میں چلنے والی میٹرو جیسی وائی فائی کی سہو لت حاصل ہو گی بس سٹاپوں کے قریب تجارتی مراکز میں سیکورٹی کے لئے کیمروں کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہیں بس سٹاپوں پر پہلے سے ہی کیمرے نصب ہیں جبکہ اب ارد گرد کے مقامات پر کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں ہشتنگری انڈر پاس کے تاجروں کو بجلی کی فراہمی کے لئے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں اورتاجروں سے بجلی کی فراہمی آئندہ ہفتے سے شروع کردی جائیگی اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں۔
بی آر ٹی