اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تیار،زلفی بخاری

 اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تیار،زلفی بخاری

  



اسلام آباد (آن  لا ئن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوو سیز زلفی بخاری  نے کہا ہے کہ اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے تیار ہوگیا ہے، سیاحتی ترقی سے ملکی معیشت میں 20ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی، اٹلی پاکستان میں سیاحتی شعبے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگیا، زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر نے خصوصی ملاقات کی اور پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔اس موقع پر اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، اٹلی پاکستان میں سیاحتی منصوبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ 

زلفی بخاری 

مزید : علاقائی