بھارتی شہری جوئے میں بیوی ہار گیا

بھارتی شہری جوئے میں بیوی ہار گیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بدقماش نے اپنی بیوی جوئے میں ہار دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع بانکا میں پیش آیا جہاں چندا دیوی نامی خاتون کے شوہر بندو کمار شاہ کو جوئے کی لت تھی۔ گزشتہ دنوں اس نے تمام رقم ہار جانے کے بعد بیوی کو داؤ پر لگا دیا اور اسے بھی ہار گیا۔ ہارنے کے بعدآدھی رات کو وہ گھر آیا اور سوتی ہوئی بیوی کو جگا کر کہنے لگا کہ اپنا سامان پیک کر لو۔ میں تمہیں جوئے میں ہار گیا ہوں اور کل صبح جیتنے والا شخص تمہیں لینے آ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق چندا دیوی نے انکار کیاتو بندوکمار شاہ نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ چند دیوی اگلی صبح جیتنے والے جواری کے آنے سے پہلے ہی گھر سے نکلی اور پولیس سٹیشن چلی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے چندا دیوی کی شکایت درج کر لی ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ چندا دیوی ایف آئی آر درج کروانے کے بعد وہاں سے سیدھا اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ 

مزید : علاقائی