وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدے کئے وہ پورا کرینگے، سینیٹر فیصل جاوید

وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدے کئے وہ پورا کرینگے، سینیٹر فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی یہ کہا کہ بغیر ضمانت دئیے باہر نہیں جاسکتے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جا سکتے، بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وزرا ء عمران خان کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں۔ منزل قریب ہے اور حسین ہے۔
فیصل جاوید

مزید :

علاقائی -