کلین اینڈ گرین پروگرام،20 بڑے شہروں پر مشتمل سٹی انڈیکس قائم 

  کلین اینڈ گرین پروگرام،20 بڑے شہروں پر مشتمل سٹی انڈیکس قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کلین اینڈ گرینڈ پاکستان پر عمل درآمد کیلئے ملک کے بیس بڑے شہروں پر مشتمل سٹی انڈیکس قائم کردیا۔ انڈیکس میں شامل شہریوں میں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجر کاری اور صفائی کے پروگرام اور مقابلوں کا انعقاد کرایا جائے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد کے لئے انتظامیہ اور شہریوں کو راغب کرنے کیلئے صفائی او رشجر کاری مقابلوں میں بازی لینے والے شہریوں کو ایوارڈ بھی دیئے جائینگے سٹی انڈیکس میں پشاور، اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، حید ر آباد، بہاولپور سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شجر کاری اور صفائی کے حوالے سے ان شہروں کے درمیان صحت مند مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے اور ان مقابلوں میں جیتنے والے شہروں اور لوگوں کو اعزازات اور انعامات بھی دیئے جائینگے جیتنے والے شہروں میں انعام کے طور پر عوامی مفاد اور سہو لت کے منصوبے تعمیر کئے جائینگے۔
 سٹی انڈیکس

مزید :

علاقائی -