بنگلہ دیش میں گیس پائپ لائن دھماکے سے 7افراد ہلاک،25زخمی
ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی حصے میں گیس کی ایک پائپ لائن پھٹنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ محمد محسن نے بتایا کہ پائپ لائن میں دھماکہ چٹاگانگ ضلع کے پتھرگھاٹا نامی علاقے میں ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ دھماکا کیوں ہوا۔ اتوار کی سہ پہر تک آگ بجھانے والے محکمے کے کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
بنگلہ دیش دھماکہ