پیپلز پارٹی احتساب، مہنگائی  کیخلاف 20نومبر کو احتجاج کریگی 

پیپلز پارٹی احتساب، مہنگائی  کیخلاف 20نومبر کو احتجاج کریگی 

  



کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کراچی میں ان کے ذاتی معالجوں کی زیر نگرانی فی الفور علاج نہ کرانے، سلیکٹڈ حکومت کے یکطرفہ اور سیاسی انتقام پر مبنی احتساب، ملک میں ہوشربا مہنگائی، معاشی بدحالی اور ناکام خارجہ پالیسی کے خلاف بدھ 20 نومبرکو دوپہر 3:00 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرصوبائی وزیراطلاعات سعید غنی سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری،آصف خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کراچی میں ان کے ذاتی معالجوں سیفی الفور علاج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ علاج کرانا آصف علی زرداری کا حق ہے حکومت کا ذاتی معالج سے علاج میں روڑے اٹکانا خلاف قانون ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اورذیلی تنظیموں  کے عہدیداروں، کارکنوں اور مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

پیپلزپارٹی احتجاج

مزید : علاقائی