مولانا آزادی مارچ میں ناکامی پر سیاست سے دستبردار ہوجائیں، نصرت واحد 

مولانا آزادی مارچ میں ناکامی پر سیاست سے دستبردار ہوجائیں، نصرت واحد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ میں ناکامی پر سیاست سے دستبردار ہوجائیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے باوجود ملک میں بیرونی ایجنڈے پر افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے تھے۔ وزیر اعظم کے استعفیٰ اور نئے انتخابات کوئی معقول جواز نہیں ہے۔ فضل الرحمان بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے حکومت کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ عوام اور سیاسی جماعتوں نے مولانا کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور معاشرے میں تمام طبقات کو برابری کے حقوق کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے طلباء کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام کی بھرپور مشاورت سے مدارس قوانین میں اصلاحات لے کر آئیں گے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ حکومت ریاست مدینہ کی طرز پر ملک میں اصلاحات لے کر آنا چاہتی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مدارس قوانین میں اصلاحات سے سخت خوفزدہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو اپنی مرضی اور من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ 
نصرت واحد

مزید :

علاقائی -