بڈیانہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2حقیقی بھائی اور ملازم قتل

بڈیانہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2حقیقی بھائی اور ملازم قتل

  



بڈیانہ (نامہ نگار) نواحی گاؤں فیروزکے ناگرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈیرہ پر سوئے ہوئے 2حقیقی بھائیوں اور ان کے ملازم کو قتل کردیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے،تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے2حقیقی بھائیوں اور ان کے ملازم کو قتل کرنے والے ملزم کاتعلق ضلع شیخوپورہ سے ہے۔واقعات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے قتل کا ملزم جیل میں سزا بھگت رہا تھا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اپنے میکے میں کسی نوجوان سے راہ ورسم بڑھا لی ہے جس پر ملزم نے رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنی بیوی اور سالی کو شیخوپورہ بلا کر بھائی کے ہاتھوں قتل کروا دیا اور خود مدعی بن گیا بعد ازاں اس نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر موضع فیروزکے ناگرہ میں 16اور17نومبر کی درمیانی رات اکمل شہزاد عمر 35سال،اس کے بھائی عمران ناگرہ عمر 32سال اور ان کے ملازم منظور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پسرور شیخ محمد الیاس پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تمام شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں پولیس کو ملزمان کو ٹریس کرکے فوری گرفتاری کا حکم دیا۔دریں اثنا ایس ایچ او صدر میاں محمد عارف نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

قتل

مزید : علاقائی