ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،10ماہ میں 26لاکھ 50ہزار چالان، 77کروڑ روپے آمدن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،10ماہ میں 26لاکھ 50ہزار چالان، 77کروڑ روپے آمدن

  



لاہو ر(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی جیبوں سے رواں سال کے دوران چالانوں کی مد میں ستتر کروڑ روپے سے زائد نکلوا لیے۔ لاکھوں چالانوں کے باوجود بھی شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر نہ ہو سکا۔ٹریفک پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال مختلف خلاف ورزیوں پر 26لاکھ،49ہزار 8سو73 چالان کیے گئے۔ ان چالانوں کے جرمانوں سے 77 کروڑ 22 لاکھ36 ہزار چار سو روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔ ریکارڈ کے مطابق اووسپیڈنگ پر آٹھ ہزار دو سو چھتیس چالان کیے گئے۔ مسافروں کی اوورلوڈنگ پر تیرہ ہزار ایک سو اٹھارہ اور سگنل کی خلاف ورزی پر 36 ہزار چالان کیے گئے۔سامان کی اوورلوڈنگ پر انیس ہزار اور بغیر لائٹس ڈرائیونگ پر 23ہزار 5سو چالان کیے گئے۔لین کی خلاف ورزی پر 63ہزار دو سو سے زائد چالان ہوئے۔ خطرناک ڈرائیونگ پر 26ہزار 7سو، دوران ڈرائیو موبائل کے استعمال پر 40ہزار 8سو، غلط پارکنگ پر ایک لاکھ بائیس ہزار پانچ سو جبکہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 28 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔

مزید : علاقائی