پتنگ بازی روکنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو سخت وارننگ جاری

پتنگ بازی روکنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو سخت وارننگ جاری

  



 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے مغل پورہ کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان عامر علی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔بصورت دیگر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے خود بھی مختلف علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر پابندی کی چیکنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارپتنگ بازی اور ون ویلنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں۔ہوائی فائرنگ اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکزمختلف مقامات پر شہریوں کو پولیس سروسز ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے۔ 

پولیس خدمت مراکز پر بھی ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست وصول کی جارہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔شہریوں کوکریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی