کسٹم حکام کی کارروائی، چینی مسافر سے بھاری غیر ملکی کرنسی برآمد

کسٹم حکام کی کارروائی، چینی مسافر سے بھاری غیر ملکی کرنسی برآمد

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، غیر ملکی مسافر کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ارمچی جانیوالے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔دوران چیکنگ چینی مسافر کے سامان سے17 ہزار امریکی ڈالر،25 ہزار600 یوآن اور25 ہزار 780 انڈین روپے برآمد ہوئے۔کسٹم حکام نے مسافر کوبغیر کرنسی کے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد تاخیر سے فلائیٹ روانہ ہوئی۔

مزید : علاقائی