چڑیا گھر میں آنیوالے شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق لیکچرکا اہتمام

چڑیا گھر میں آنیوالے شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق لیکچرکا اہتمام

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ورلڈ ٹریفک حادثات ڈے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نویدکی زیر قیادت ٹ آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا نے لاہور چڑیا گھرمیں روڈ سیفٹی ٹریفک آگاہی تقریب کاانعقادکیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشز لاہور محمد نوید،ٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشیدالزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع کا گیٹ کے شہریار صفدر اورچڑیا گھر میں آنے والے مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے چڑیا گھر میں آنے والے مہمانوں کو حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اور شہریوں کو روڈ پر مختاط انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی۔شہریوں کو ہیلمٹ کے استعما ل کی ہدایت کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے روڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کومحفوظ سفر کا پیغام دیتے ہوئے ان میں ہیلمٹ و دیگر تحائف تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی