ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لا ہو ر (کر ائم)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کیلئے''بیسک انویسٹی گیشن''کورس جاری ہے جودو ہفتوں پر محیط ہو گا۔سَب انسپکٹر اوراِسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 20 پولیس افسران کورس میں شریک ہیں۔جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3610 اور بیرون اضلاعی 50 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔

مزید : علاقائی