شہر بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کا سلسلہ جاری

شہر بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کا سلسلہ جاری

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ چھٹی والے دن سارا دن جاری رہا بتایا گیا ہے کہ مصر ی شا ہ، باغبانپورہ، مغل پورہ،فیکٹری ایریا،شالیمار، شاد باغ شفیق آباد اور نولکھا سمیت شہر بھر میں پولیس کے محافظو ں اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے پتنگ بازی کا خطرناک کھیل جاری رہا جس پر علاقہ ایس ایچ او نے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی جبکہ ایس ایس پی آپریشن نے کہا ہے کہ جس ایس ایچ او کے علاقہ میں پتنگ بازی ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے باوجود پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کو بڑی طرح ناکام نظر آرہی ہے پولیس کے اعلی حکام کو چاہئے کہ چھٹی والے دن ہونے والی پتنگ بازی کرنیوالوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ معصوم بچوں اور نوجوانوں کی جانیں بچائی جاسکے۔

مزید : علاقائی