نئی نسل ملک کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنے کیلئے کام کرے،مومنہ وحید

  نئی نسل ملک کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنے کیلئے کام کرے،مومنہ وحید

  



لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ نئی نسل ملک کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنے کے لئے کام کرے،پاکستان میں ہر عہد میں ملک کے لئے کچھ نہیں ہوسکا لیکن ابھی وقت ہے ہم مل کر ملک کے لئے کام کریں اور اس عہد کوملک کی ترقی کے نام سے منسوب کردیں۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1947ء سے 2008ء تک پاکستان کا کل قرضہ 37 ارب ڈالر تھا، 2008ء سے 2018ء کے دوران پاکستان کا قرضہ 97 ارب ڈالر تک پہنچا، ان دس برسوں میں پاکستان پر قرضے کے بوجھ میں 60 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، ان دس برسوں میں ملک کے حکمرانوں نے ایک ہی طریقہ کار کے تحت قوم کا پیسہ لوٹ کر پہلے اسے باہر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوایا اور بعد میں اس پیسے کا کچھ حصہ مختلف طریقوں سے ملک واپس پہنچاتے رہے۔

لیکن اب لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب جاری ہے ہم نے مل کر نیا عہد تعمیر کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1