حکومت کے غلط اقدامات سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں داخل ہو چکی،اشرف بھٹی

  حکومت کے غلط اقدامات سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں داخل ہو چکی،اشرف بھٹی

  



لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدرمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات اور عوام دشمن رویے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے،نااہل حکمران ٹولہ خود بھی دلدل میں پھنس چکا او اس نے قوم کو بھی مہنگائی کی دلدل پھنسادیا ہے۔حکومت آمریت کی طرح منتخب ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہے، کشمیرکا مسئلہ دب چکا ہے،100دن سے زائد کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر حکومت کی طرف سے اب تو کوئی بیان بھی نہیں آرہاکہا ں ہے ہماری خارجہ پالیسی کے بیانات ور لابنگ ان باتوں کا اظہار انھوں نے ورکرز سے ملاقات میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اس وقت روزمرہ استعمال کی اشیاء جن میں آٹا، چینی، دال، چاول اور گھی ہے، یہ پانچوں اشیاء دیہاڑی دار مزدور طبقے کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

 جس بنا پر غریب کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔پولیووائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے اور کیسز چھپانے کی برطانوی اخبار کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے اورعالمی ڈونرز سے کیسز چھپانے اور حکومت کے لاعلم ہونے کا انکشاف عمران نیازی حکومت کی مجرمانہ نالائقی کا ثبوت ہیں اس ھکومت کو گھر بھیج دینے سے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1