بلدیاتی نظام میں شفافیت اور احتساب کا کڑا شکنجہ ہوگا،شاہ رخ جمال

  بلدیاتی نظام میں شفافیت اور احتساب کا کڑا شکنجہ ہوگا،شاہ رخ جمال

  



لاہور(پ ر) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما شاہ رخ جما ل بٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں بھی شفافیت اور احتساب کا کڑا شکنجہ ہوگا، جب یہ نظام نافذ العمل ہوگا تو اس سے صوبائی حکومتی اداروں پر بھی بوجھ کم ہوگا، حکومت نے سابقہ اداروں کا جائزہ لے کر بلدیاتی نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے،بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اصل روح ہے اور حکومت نے اس کے نچلی سطح تک پھیلاؤ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں، بلدیاتی نظام کی شفافیت سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے،موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنا رکھی ہے اور وفاقی او ر صوبائی حکومتوں کی طرح بلدیاتی اداروں کے مسودے میں بھی اس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔

لاہور( ) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما بلا ل اسلم بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن تعصب کی عینک اتارے گی تو اسے ملک ترقی کر تا نظر آئے گا، جام معا شی پہیہ کوایک سال کے عرصے میں سنبھالا دینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے،عوام اپوزیشن کے انتشار پر مبنی پروگرام سے لا تعلق ہیں، موجودہ حکومت سب سے پہلے چور راستے بند کررہی ہے جس سے معیشت کو تقویت ملے گی، پاکستان کی برآمدات میں اضافے اوردرآمدات کم ہونے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے، وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

لاہور( )چیئر پر سن قومی کمیشن برائے انسانی حقو ق‘ پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ایم این اے شنیلاروت نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ منتخب حکومت کیخلاف احتجاج نے بھارت کوخوش کیا،ہمیں اللہ تعالیٰ کی رسی کومضبوطی سے تھامنا اوراپنی صفوں میں میرجعفر کی باقیات کوتلاش کرناہوگا،قوموں کی زندگی میں نشیب وفرازآیاکرتے ہیں،ہمیں استقامت اورصبروتحمل کادامن نہیں چھوڑنا چاہیے، جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جودشمن کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی،کشمیریوں اورپاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،دشمن ان کے وجود پرزخم لگاتا ہے توہم بھی درد محسوس کرتے ہیں، اگرہم متحدہوں تو ہزارمودی اوراس کے اتحاد ی ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے۔نہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوکسی مرحلے پر تنہا چھوڑا ہے اورنہ آئندہ انہیں بے یارومددگار چھوڑیں گے۔

اشتیا ق ملک میڈیا سیل

مزید : میٹروپولیٹن 1