نوازشریف نے پاکستان کے عوام کو ایک نئی سوچ اور نظریہ دیاہے،عظمیٰ بخاری

  نوازشریف نے پاکستان کے عوام کو ایک نئی سوچ اور نظریہ دیاہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی ٰبخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن قائد نوازشریف کا مشن جاری رکھے گا۔نوازشریف نے پاکستان کے عوام کو ایک نئی سوچ اور نظریہ دیاہے۔عمران خان اور ان کے حواریوں نے جس جس انداز میں نوازشریف کو اذیت پہنچانے کی کوشش کی وہ سب کچھ یاد رکھا جائے گا۔وقت آنے پر ایک ایک کو حساب چکانا پڑے گا۔نوازشریف نے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا مشن شروع کیا لیکن موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کمزور اور عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صاف اور واضع ہے ہماری ترجیحی صرف پاکستان اور عوام ہیں۔عمران خان بھی نوازشریف کے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اس کا مطلب ہے کہ نوازشریف نے ملکی مفادات کے منصوبے شروع کیے۔شہبازشریف نے دس سالوں میں پنجاب میں جو ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔میاں نوازشریف کیلئے جو کچھ شہبازشریف نے کیا وہ ایک مخلص اور متحد رہنے والے بھائی کا ثبوت ہے۔شریف خاندان میں اختلافات کی افواہیں پھیلانے والوں کے خواب چکناچور ہو گئے ہیں۔

 شہبازشریف نے ہر سطح پر میاں نوازشریف کا ساتھ دیا ہے۔سازشی عناصر کو ہر فورم پر پستی کا سامنا کرنا پڑہے۔