عدالت نے قانونی، انسانی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے شریف برادران سے بیان حلفی لیا،علی امتیاز

عدالت نے قانونی، انسانی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے شریف برادران سے بیان حلفی ...

  



لاہور (پ ر)تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے سینئر نائب صدر علی امتیاز ورائچ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں،عدالت نے قانونی، انسانی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے شریف برادران سے بیان حلفی لیا جبکہ نواز شریف نے بھی بیان حلفی دیا کہ وہ بھائی کی بات کو پورا کریں گے جو بھائی نے کہا کہ اس پر پابند ہیں ویسے شریف خاندان ہمیشہ اپنے کیے گئے معاہدوں سے منحرف ہوتا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی،شریف خاندان مفرور تھا ان کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے نوازشریف کے معاملہ پر بانڈز کی شرط رکھی۔ حکومت نے اپنا اختیار استعمال کیا اور عدالت نے اپنا اختیار استعمال کیاحکومت نے سیکورٹی بانڈ مانگا تھا کیونکہ ن لیگ کا پچھلا ریکارڈ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے سمدھی اور دو بیٹے‘ بھائی کے بیٹے اور انکے داماد مفرور ہیں۔

، ایسے حالات میں گارنٹی لینا ضروری تھا مگر اب عدالت نے اپنا اختیار استعمال کیا جس کو حکومت تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ نے ان لوگوں کو پہلے ہی کہا ہے کہ یہ نہ صادق ہیں اورنہ امین ہیں تو پھر ان کے وعدوں پر حکومت کیسے اعتبار کرلیتی؟۔

لاہور۔( ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ کرتار پور راہدی محبت اور امن کا پیغام ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے دنیا بھر کی سکھ کیمونٹی پاکستان کے اس اقدام سے انتہائی خوش ہے،جبکہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ اور نریندر مودی کی خطے میں امن کو برباد کرنے کی گھناؤی سازش ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجد کو ہندوؤں کے حوالے کرنیکا فیصلہ آر ایس ایس کے دباؤ کا نتیجہ ہے مودی حکومت کی طرح بھارتی عدلیہ بھی آر ایس ایس کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جو کسی بھی طور پر مذہبی آزادی،ہم آہنگی کیلئے نیک شگون نہ ہے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرکے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح اور مشتعل کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت بین الاقوامی فورم پر بھارتی عدلیہ کے اس جانبدارانہ فیصلہ کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی، جب پاکستان مذہبی ہم آہنگی کے حوالہ سے کرتار پور راہداری کا افتتاح کررہا تھا اس موقع پر بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کرنیکا عدالتی فیصلہ بین المذاہب تصادم کی بہت بڑی سازش ہے۔

لاہور۔ ( ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما فیاض بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گیا،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ سلاخوں کے پیچھے بند جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو اشیائے خوردونوش معیاری اور سستی فراہم کی جائے اس کیلئے تمام سوپر سٹوروں میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے سٹال بھی لگائے ہیں جہاں عوام کو دالیں چینی اور گھی مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کیا جائے گی اورٹماٹر،آلو،پیاز،ہری مرچ اور دیگر سبزیوں کی نئی کاشت چند دنوں تک مارکیٹ میں آجائے گی جس سے سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ بعض دکاندار منافع خوری کے لئے سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کر رہے ہیں انکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے موجودہ حکومت اپنے پانچ سالہ اقتدار ملکی معیشت کو عروج پر لے جائے گی اور غربت‘ بے روز گاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو جائے گی، حکومت کو طعنے دینے کی بجائے اپوزیشن جماعتیں جمہوری اصولوں کی پاسداری کریں گے حکومت مخالف سازشیں ترک کرکے عوامی خدمت کے جاری حکومتی ویژن کی تکمیل میں کردار اداکرے۔

لاہور۔ ( )تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے ملک ترقی کی منازل طے کررہاہے،پاکستان کے باشعور عوام ترقی مخالف سیاست سے متنفرہو چکے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی محنت اور لگن سے دنیا میں ملکی وقار میں اضاضہ ہو اہے مگر اپوزیشن سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کے دھرنا سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ان کا مطالبہ غیر،جمہوری،غیر سیاسی تھا اس لیے ان کو عوام کی حمایت حاصل نہ ہوسکی، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی طرف آئے ماضی کی حکومتوں نے ملکی عزت،وقار اور تعظیم کیلئے کچھ نہیں کیا تھا بلند ترین شرح سود پر قرضے لیکر مصنوعی ترقی اورخوشحالی کی عمارتیں تعمیر کی جو ان کی حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی زمین بوس ہوگئی تھیں اب ملک کٹھن حالات سے نکلناشرو ع ہواتو ساتھ ہی اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمن کی شکل میں احتجاج کا راستہ اختیار کرلیا عمران خان مافیاز کیساتھ لڑرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام خوشحال ہورہی ہے مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہورہا ہے بیرونی سطح پر بھی ملکی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل یقینی نظر آرہا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کا ثمر ہے۔

لاہور۔ ( ) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت میں کام کر کے روپے اور معیشت کو مستحکم کیا، اللہ کا شکر ہے پاکستان درست سمت پر گامزن ہے،حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے، حکومت اندرونی خسارہ 50فیصد نیچے لے کر آئی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ماضی میں ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے پوری قوم اس سے آگاہ ہے جبکہ صرف ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں جوں جوں پاکستان معاشی طور پر بہتری کی جانب جارہا ہے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے، حکومت آج احتساب کاعمل روک دے اور رعایتیں دینے کا اعلان کر دے تو یہی اپوزیشن منفی او رجھوٹا پراپیگنڈا چھوڑ کر حکومت کے گن گانا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم اور وعدہ کر کے اقتدار میں آئی ہے اور اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اپوزیشن بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے آگے بڑھتی معیشت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں بلکہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں۔

میڈیاسیل۔

مزید : میٹروپولیٹن 1