ریکوری اینڈ کولیکشن آف ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے اے سی رائیونڈ کی زیر صدارت اجلاس

  ریکوری اینڈ کولیکشن آف ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے اے سی رائیونڈ کی زیر ...

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)ریکوری اینڈ کولیکشن آف ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس اے سی رائیونڈ آفس تحصیل رائیونڈ میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں نیب تحصیلدار، گرداورز، پٹواریوں اور دیگرنے شرکت کی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس کا ٹارگٹ تقریبا 88979037 تھا جس میں تقریبا 49468844 پورا کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر لوکل ریٹ ٹارگٹ 01لاکھ 24 ہزار 400 تھا جس میں سے 123793 تک ریکوری کر لی گئی ہے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر واٹر ریٹ 25349968 تھا جس میں سے 2487271 اب تک ریکور کر لیا گیا ہے۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے مزید بتایا کہ 2 پٹواریوں کو مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ریونیو فیلڈ سٹاف کو 15 دن کے اندر ٹارگٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔نیب تحصیلدار کو روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرنیکی ہدایت بھی کی گئی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی ہرگز قابل قبول نہ ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1