نواز شریف اگرواپس نہ آئے تو توہین عدالت ہو گی، ایم شاہ زید
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے آپ کو عدالت میں گروی رکھا دیا ہے اگرواپس نہ آئے تو توہین عدالت ہو گی، شریف خاندان اور (ن) لیگ کو نواز شریف کی صحت کی فکر کرنی چاہیے انہیں اپنی سیاست کی پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی کو 7ارب کے انڈیمنٹی بانڈ جمع کروانا اور 50روپے کے سٹامپ پیپرز پر ہائی کورٹ میں انڈر ٹیکنگ جمع کروانے میں فرق ہے، انڈر ٹیکنگ پر نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے دستخط ہوں گے۔ خلاف ورزی پر توہین عدالت اور آرٹیکل 62کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
نہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے انڈیمنٹی بانڈ جو مانگا گیا تھا وہ شریف خاندان کے سابق ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھ کر مانگا تھا،،خیرسگالی کے نمونے کو سراہنے کے بجائے مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کی گئی،نواز شریف بارے حکومت عدالتی فیصلہ تسلیم کرے گی، نواز شریف کو کسی قسم کا این آر نہیں دیا گیا نہ ڈھیل ہو ئی اور نہ ہی ڈیل۔