علامہ مجاہد عبدالرسو ل کی زیر قیادت سنی تحریک کی میلادریلی

  علامہ مجاہد عبدالرسو ل کی زیر قیادت سنی تحریک کی میلادریلی

  



لا ہور(پ ر)مذہبی سکا لر سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ امام الانبیاء حضرت محمدؐکی آمد اہل ایمان کیلئے خوشی اور مسرت کاسب سے عظیم موقع ہے،نبی کریم ؐ کی آمد سے باطل کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئے اور ہر طرف امن و محبت کی بہار چھا گئی، نبی آخرالزماں حضور نبی کریمؐ سے عشق و محبت ایمان کا لازمی حصہ ہے اور آپ ؐ کی آمد تمام انسانیت کیلئے خوشی کاباعث ہے،ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے سنی تحریک شما لی لاہور کے زیراہتمام جشن عید میلادالبنی ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر سنی تحریک کے صدر مفتی شفاقت علی ہمددمی، مو لانا محمد سر فراز سیا لو ی سمیت دیگر علما ء ومشا ئخ نے بھی خطا ب کیا۔

ریلی جامع مسجد وار ث شاہ سے شرو ع ہو ئی اور سنگھ پورہ کے مختلف بازارو ں سے گزر تی ہو ئی جی ٹی رو ڈ چوک میں آ کراختتام پذیر ہو ئی ریلی کے اختتام پر سنی تحریک شیخوپورہ کے انچار ج مو نا پیر شیر محمد مجتبائی نے دعا کرائی۔ ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حضور نبی کریم ؐ سے والہانہ عشق کے نعرے درج تھے۔علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے مزید کہاکہ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ تاقیامت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، 12ربیع الاول کادن ایک مقدس و معتبر دن ہے آپ ؐ کی ولادت باسعادت کے دن سے بڑھ خوشی کا دن اور کیا ہوسکتاہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ کی آمد سے کائنات مکمل ہوئی اور انسانیت کو وہ مقام حاصل ہوا جو آپ ؐ کی آمد سے قبل نہیں تھا۔ اللہ تعالیٰ ہم پر یہ احسان عظیم ہے کہ اس پاک پرودگار نے ہمیں نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ کی امت میں پیدا فرمایا، ہم ساری زندگی اگر اسی نعمت کا شکر ادا کرتے رہیں تو شکر ادا نہیں ہوسکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1