تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے

  تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر تاجر راہنماء کیمرہ مارکیٹ وسیم بابو نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے جس کے باعث تاجر برادری میں ایک مایوسی کی کیفیت پائی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو بھی ہڑتالوں اور احتجاج کا سہارا لینے کی بجائے بات چیت سے اپنے مسائل کو حل کروانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کی مشکلات کا ادراک ہے اور اسی لئے ہماری یہ کوشش ہے کہ تاجروں کے تمام مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لایا جائے،ہم تاجروں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1