شر یف فیملی کو سیا ست سے مائنس کر نا حکومت کو مہنگا پڑے گا، سلیم ر ضا

شر یف فیملی کو سیا ست سے مائنس کر نا حکومت کو مہنگا پڑے گا، سلیم ر ضا

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ملکی سیا ست شریف فیملی کے بغیر نامکمل ہے،شر یف فیملی کو سیا ست سے مائنس کر نا حکومت کو مہنگا پڑے گا، ایک جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نا کام اور نااہل حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لئے مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے،ایک سال میں کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ روز بہ روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے جتنے بھی اعلانات کئے ہیں ان میں سے کسی ایک اعلان پر بھی عمل نہیں ہوسکا، عمران نیازی کے اعلانات حقیقت نہ بن سکے، عمران نیازی نے عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا، حکمرانوں نے دعوے حقیقت نہیں بن سکے۔

میڈیا سیل

مزید : میٹروپولیٹن 1