پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا، شاہد صد یق

  پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا، شاہد صد یق

  



لاہور (پ ر) ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے،شریف خاندان نے حکومت کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کی بجائے الزام تراشی شروع کردی ہے،نواز شریف کے بارے آج کے عدالتی فیصلے کا بھی احترام کرتی ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور نواز شریف کے بارے عدالتی فیصلے کا بھی احترام کرتی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات ہے، وہ عدالتوں کو بااختیار اور خود مختار بنانے کیلئے مسلسل جہدو جہد کر رہے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے،ماضی میں بھی شریف خاندان اپنے کئے گئے معاہدوں کو جھٹلاتا رہا ہے،حکومت چاہتی ہے کہ محمد نواز شریف کا بہتر علاج و معالجہ پاکستان میں کرایا جائے اور اس حوالے سے تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ بدقسمتی سے حکومت کی نیت پر بے بنیاد شک کیا گیا اور انتقام پسندی کا تاثر دیا گیا۔

میڈ یا سیل

مزید : میٹروپولیٹن 1