اتحاد امہ وقت کی اہم ضڑورت،تمام فقہی مسالک امت کے وکیل ہیں:مقررین

اتحاد امہ وقت کی اہم ضڑورت،تمام فقہی مسالک امت کے وکیل ہیں:مقررین

  



لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان رائٹرز کونسل کے زیراہتمام معروف دانشور ڈاکٹر پروفیسر اختر حسین عزمی کی کتاب آداب اختلاف کی تقریب رونمائی کی صدارت کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ اتحاد امت اس وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام فقہی مسالک امت کے ہی مختلف وکیل ہیں جو اپنے انداز میں اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اختلافات اور اتفاقات میں ادب آداب ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے،انہوں نے اس اہم ترین موضوع پر قلم کشائی پر مصنف کی کوشش کو سراہا اور انہیں شاندار تصنیف پر مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ یہ کتاب مدرسین،خطباء اور علماء کے نصاب میں شامل ہونی چاہئے۔ عطاء الرحمن نے,"آداب اختلاف "کو اردو دینی لٹریچر میں خوبصورت اضافہ قرار دیا,ڈاکٹر حماد لکھوی نے کہا کہ تمام اختلافات اور تنازعات کیلئے اللہ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرنے میں ہی ان مسائل کا حل ہے, ڈاکٹر سعد صدیقی ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب نے کہا کہ یہ کتاب لکھ کر مصنف نے امت کی طرف سے فرض کفایہ ادا کردیا ہے, کالم نگار و شاعر علی اصغر عباس نے کہا کہ مذہب کے ساتھ سیاسی, سماجی ہرطرح کے اختلافات کے خاتمے اور صلح جوئی کی طرف بڑھنے کے یہ کتاب کلیدی کردار ادا کرے گی, کالم نگار ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ ڈاکٹر اختر حسین عزمی علماء و طلباء کیلئے رول ماڈل ہیں اور یہ کتاب مفاہمت و اخوت کا بھولا سبق یاد کرواتی ہے، شاعر و کالم نگار افضل عاجز نے کہا علماء کی باتیں اور تشویش سن کر پتہ چلا کہ فرقہ واریت سے نہ صرف عام مسلمان فکرمند ہے بلکہ علمائے امت بھی فرقہ واریت کو سخت ناپسند کرتے ہیں, چیئرمین پاکستان رائٹرز کونسل مرزا محمد یٰسین بیگ نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے تاریخی اور شاندار ہے کہ جناب مجیب الرحمان شامی جیسے عظیم صحافی ہمارے پلیٹ فارم پر تشریف لائے اور ایک خوبصورت اور اہم تقریب کی میزبانی کا اعزاز انہیں نصیب ہوا, تقریب سے الطاف احمد, نصیر احمد ایڈوکیٹ, علی اکبر ثاقب, غلام محی الدین نے خطاب کیا, جبکہ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

مقررین 

مزید : صفحہ آخر