پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت کا انکشاف

پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، پی آئی اے کے عملے نے ٹشو پیپرز کو بھی نہیں بخشا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک ہیئر ڈریسر شاپ پر پی آئی اے کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپرز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین نے مبینہ طور پر خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپرز کو بھی نہ چھوڑا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے معروف سیلون پر پی آئی اے کے ٹشو پیپرز استعمال ہورہے ہیں جبکہ سیلون کے مالک نے بتایا کہ پی آئی اے ملازمین کلو کے حساب سے ٹشو پیپرز بیچتے ہیں اور وہ کافی عرصے سے ٹشو پیپرز خرید رہے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ٹشوز

مزید :

صفحہ آخر -