پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن کی چھٹی کے روز بھی تیتر کے شکار کی اجازت
راولپنڈی(آن لائن) پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کے روز ضلع میں تیتر کے شکار کی اجازت دے دی۔ وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق جن لوگوں کے پاس متعلقہ ہتھیاروں کے لائسنس موجود ہیں وہ اتوار کے روز مختص کردہ علاقے جن میں ضلع راولپنڈی، گجرخان، جھنڈ، فتح جھنگ، پنڈ دادن خان اور دیگر مختص کردہ علاقوں میں تیتر کے شکار کے لئے جا سکتے ہیں، وائلڈ لائف محکمہ کے مطابق نیشنل پارکس میں شکار پر سخت پابندی ہے اور محکمے کے ٹیموں کی جانب سے کسی بھی وقت شکاریوں کے لائسنس چیک کئے جا سکتے ہیں، شکاری ممنوع ہتھیار جن میں ریپیٹر گن، آٹو میٹک ہتھیار شکار کے لئے استعمال نہیں کر سکتے، محکمہ وائلڈ لائف قوانین کے مطابق متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 20ہزار سے30ہزار جرمانہ اور پانچ سال تک قید کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
شکار اجازت