بیرون ملک آنے،جانیوالی 6پروازیں منسوخ،متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافروں کو شدید مشکلات

بیرون ملک آنے،جانیوالی 6پروازیں منسوخ،متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)اندرون اوربیرون ملک سے آنے اور جانے والی 6پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264،کراچی جانے والی پرواز 401 اورآنے والی پرواز 402،اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 386، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے306 منسوخ ہو گئیں۔علاوہ ازیں مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکاررہیں جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔انکوائری ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس2 گھنٹہ 10منٹ، گرین لائن 2 گھنٹہ 20  منٹ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے،شاہ حسین 3گھنٹے،جناح ایکسپریس 3گھنٹے،جعفر ایکسپریس،فرید ایکسپریس اڑاھائی گھنٹے،خیبر میل 2 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 2گھنٹے،عوام ایکسپریس اور قراقرم 1 گھنٹے 40 منٹ،ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔
پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -