زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ سرگرم ہیں،شیخ رشید

زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ سرگرم ہیں،شیخ رشید

  



راولپنڈی(این این آئی)وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں، نواز شریف کے معاملہ پر نہ ڈیل ہوئی اور نا ہی ڈھیل ہوئی ہے اور عدالت نے دونوں فریقین کی عزت کو بحال رکھا،شریف فیملی بہت کنجوس ہے،لوگ سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگئے تھے،سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، دوماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، دوماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے، شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں، نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل ہوئی ہے،انہیں ہائی کورٹ نے جانے کی اجازت دی، یہ نہ نوازشریف کی جیت ہے اورنہ ہماری ہار ہے، یہ قانون کی فتح ہے، عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا، یہ لوگ سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگئے تھے۔میڈیا سے بات چیت سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی سے اٹک تک جانے والی سفاری اسٹیم انجن ٹرین کا افتتاح کردیا،اس موقع پر برطانیہ،اٹلی،جاپان آسٹریا سے آئے باشندے موجود تھے، سو سال پرانے اسٹیم انجن کو سفاری ٹرین کے لئے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر