امراء کا لالچ غرباء کی مصیبتوں میں اضافے کا سبب،پوپ فرانسس

  امراء کا لالچ غرباء کی مصیبتوں میں اضافے کا سبب،پوپ فرانسس

  



ویٹی کن سٹی (آن لائن)کیتھولک چرچ کے دوحانی پیشواپوپ فرانسس نے کہا ہے کہ چند امیر لوگوں کا لالچ لاکھوں غریبوں کی مصیبتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ پاپائے روم نے ویٹی کن سٹی میں اتوار کو منعقدہ ہفتہ وار دعائیہ تقریب دنیا بھر میں غریبوں سے متعلق آگہی پھیلانے کے لیے صرف کی۔ ان کے بقول یہ بات باعث تشویش ہے کہ لوگوں کو اس کی پرواہ نہیں کہ آمدنی میں فرق بڑھ رہا ہے اور کچھ لوگوں کا لالچ دوسروں کی غربت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے حسب روایت اس دعائیہ تقریب کے اختتام پر ڈیڑھ ہزار کے قریب مستحق انسانوں کو ویٹی کن میں اپنے ساتھ کھانا بھی کھلایا۔

پوپ فرانس

مزید : صفحہ آخر