عمران خان نے کرتارپور کوریڈور سے سکھوں کے دل جیت لیے،شافع حسین

  عمران خان نے کرتارپور کوریڈور سے سکھوں کے دل جیت لیے،شافع حسین

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے گذشتہ روز کرتارپور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سکھوں کے دوسرے بڑے روحانی مرکز کو کھولنے کیلئے خوش آئند قدم سے سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں، پاکستان آرمی کے ادارے ایف ڈبلیو او نے دس ماہ کی ریکارڈ مدت میں اس کو مکمل کیا جو قابل تحسین ہے، کرتار پور راہداری کھلنے سے دنیا بھر کے سکھوں کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی جس کے باعث سکھ کمیونٹی اور پاکستان کے درمیان محبت کو مزید فروغ ملے گا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ اب ہندوستان کو چاہئے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کر کے کشمیریوں کی دلی خواہش کو پورا کرے تاکہ وہ بھی آزادی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ اس موقع پر پبلک ٹی وی کے اینکر ذوالفقار راحت، سینئر کارٹونسٹ جنگ و جیو جاوید اقبال اور سابق مشیر وزیراعظم ارشد اولکھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شافع حسین

مزید : صفحہ آخر