پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا بدستور جاری
لاہور(این این آئی)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے سامنے ساتویں روز بھی دھرنابدستور جاری، ملازمین نے آج بروز (پیر)کو پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی جانب جانے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے دوپہر کے وقت پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کیلئے آج بروز (پیر)کو پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی جانب جانے کا عندیہ بھی دیدیا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دھرنے کی وجہ سے مال روڈ کا ایک حصہ دونوں طرف سے بندہونے کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔
پنجاب لینڈ اتھارٹی