مولانا کا پلان بی بڑا خطرناک،وزیر اعظم عمران خان کا جانا ٹھہر چکا، منظور وسان

مولانا کا پلان بی بڑا خطرناک،وزیر اعظم عمران خان کا جانا ٹھہر چکا، منظور ...

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ”خوابوں“اورسیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے ملک گیرشہرت رکھنے والے منظور وسان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کو ری پلیس اوراِن کی جگہ کسی اورکولایاجائیگا،عمران خان کیلئے خطر ے کی گھنٹی بج چکی،مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق منظور وسان کا کہنا تھاوزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،عمران خان کے نا چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں،ایمپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنیوالا نہیں۔آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا،موجودہ حکومت کیلئے آنیوالا سال کڑوا ثابت ہو گا،آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائیگا لہٰذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

منظور وسان

مزید : صفحہ آخر