نواز شریف معاملہ، اسد قیصر بابر اعوان میں رابطہ،قانونی پہلوؤں پر غور

 نواز شریف معاملہ، اسد قیصر بابر اعوان میں رابطہ،قانونی پہلوؤں پر غور

  



 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پرسپیکر قومی اسد قیصر اور سابق وزیر قانون بابر اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا بطور سپیکر قومی اسیمبلی آئین اور ارکان کا خیال رکھنا ان کا فرض ہے۔بابر اعوان نے کہا نواز شریف کو انسانی اور طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانیکی اجازت دی گئی ہے، حکومت عدالتی فیصلوں کو من و عن قبول کرتے ہوئے عمل کرتی ہے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ تھا صحت پہلے سیاست بعد میں، ماضی میں شخصیات بیان حلفی دے کر گئے تاہم واپس نہ آئے۔

اسد قیصر/ بابر اعوان

مزید : صفحہ آخر