وزیراعظم معیاری نظام تعلیم متعارف کروانے کیلئے کوشاں،یاسمین راشد 

وزیراعظم معیاری نظام تعلیم متعارف کروانے کیلئے کوشاں،یاسمین راشد 

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں معیاری اوریکساں نظام تعلیم متعارف کروانے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزمیں طلباء وطالبات کوبہترین تعلیمی ماحول فراہم کررہے ہیں اور حکومت کی جانب سے آٹھ نئی یونیورسٹیوں کے بنانے کافیصلہ انتہائی خوش آئندہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزمیں طلباء وطالبات کیلئے بین الاقوامی معیار کے نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔ جنوبی پنجاب کے علاقہ جات میں تعلیم سے محروم طبقہ کیلئے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ ہمارے ملک کے طلباء وطالبات اپنی صلاحیتوں کے ساتھ اس ملک کی تقدیربدل سکتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کوترقی کے برابرمواقع فراہم ہونے چاہئیں۔  صوبائی وزیرصحت پنجاب اچانک تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال کھاریاں پہنچ گئیں۔صوبائی وزیرصحت نے ٹی ایچ کیوہسپتال کھاریاں میں آنے والے مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ٹی ایچ کیوہسپتال کھاریاں کی ایمرجنسی اورمختلف وارڈزکادورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیوکھاریاں نے صوبائی وزیرصحت کوہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات بارے تفصیلات پربریفنگ دی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ہسپتال کے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ 

ڈاکٹریاسمین راشد 

مزید : صفحہ آخر