سکھر،اجتماعی بداخلاقی کا شکار 12 سالہ طالبہ ماں بن گئی 

سکھر،اجتماعی بداخلاقی کا شکار 12 سالہ طالبہ ماں بن گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی) جیکب آباد میں اجتماعی بداخلاقی کا شکار 12سالہ بچی نے بچی کو جنم دیدیا، بداخلاقی میں ملوث 2ملزمان جو ضمانت پر رہا ہیں،ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں اجتماعی بداخلاقی کا شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔ایس ایس پی سکھر بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ بداخلاقی کا شکار لڑکی کی عمر 12سال ہے جسے سخت سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد چالان عدالت میں پیش ہوگا۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے متاثرہ لڑکی اور نومولود کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ لڑکی جیکب آباد کی رہائشی اور ساتویں جماعت  کی طالبہ ہے، طالبہ کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی میں ملوث 2ملزمان ضمانت پر جبکہ 2 مفرور ہیں۔
بچی ماں 

مزید :

صفحہ آخر -