ملک میں سندھی اور پنجابی لیڈرز کیلئے الگ الگ قانون، اعتزاز احسن

ملک میں سندھی اور پنجابی لیڈرز کیلئے الگ الگ قانون، اعتزاز احسن

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے سندھی اور پنجابی لیڈرز کیلئے الگ الگ قانون، وہ سمجھتے ہیں میاں نواز شریف علاج کے بعد واپس آجائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما اعتزازاحسن نے کہا ای سی ایل قوانین کوضمانتی قوانین سے الگ دیکھنا چاہیے، عدالت کا کام ضمانت سے ہے،ای سی ایل سے نہیں، ضمانت کے بعد اگر کوئی لندن میں رہے یا پنڈی بھٹیاں،عدالت کااس سے لینا دینانہیں،اعتزاز احسن نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا یہ کیسے لوگ ہیں باپ اور بہن جیل میں ہیں،والدہ کی تدفین کیلئے بھی نہیں آئے۔آصف زرداری کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا سندھی اور پنجابی لیڈر کیلئے الگ الگ قوانین ہیں، آصف زرداری کے کیسز سندھ کے ہیں اور ٹرائل یہاں ہو رہا ہے۔

اعتزاز احسن

مزید : صفحہ آخر