عدالتی فیصلہ حکومتی بغض کی شکست،عمران خان ناکامی تسلیم،نئے الیکشن کا اعلان کرائیں:احسن اقبال
نارووال(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت کے بغض اور عناد کی شکست ہے۔نواز شریف کی کردار کشی مہم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ریاست مدینہ کا تصور ہر مسلمان کیلئے مقدس ہے ریاست مدنیہ تو لوگوں کے سروں پر چھت دیتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے ٹماٹر پیاز آلو کی مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے ایک ایسی حکومت جس نے دس لاکھ لوگوں سے روزگار چھین لیا ہو چھ لاکھ سے زائد لوگوں کو سطح غربت سے نیچے کر دیا ہے ایسی حکومت اگر خود کو ریاست مدنیہ کہتی ہے تووہ اسلام کے مقدس تصور کو بدنام کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے عمران خان نیازی مسلمانوں کے جزبات کی توہین کر رہے ہیں یہ حکومت نااہلی کی اعلی مثال بن چکی ہے ملک کی حالت جاننے کے لیے وزیر خزانہ کا بیان کافی ہے ٹماٹر تین سو روپے کلو اور یہ17روپے کلو بیچ رہے ہیں۔ہمارے پاس تجر بہ کا رٹیم ہے ہم نے لوڈ شیڈنگ،مہنگائی،دہشت گردی کو ختم کر کے دکھایا تھا ہم نے افواج پاکستان کو وسائل فراہم کیے تاکہ دہشت گردی کے خلاف بہتر جنگ لڑ سکیں ملک 22کروڑ عوام کا ملک ہے،یہ چند بد دماغ،نفرت سے بھرے لوگوں کا نہیں ہے اب ہم عمران نیازی کے جھوٹ اور دھوکے پہ مبنی نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
احسن اقبال