حکومت کا بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکافیصلہ

حکومت کا بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکافیصلہ

  



لاہور(این این آئی)وزیراعظم کے امور نوجوانان پروگرام کے تحت ملک میں نوجوانوں کی بیروزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ سرکا ر ی ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔یہ پروگرام حکومت، جامعات اور صنعت کا مشترکہ اقدام ہوگا جس کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیاں درست سمت میں بروئے کار لانا ہے۔ پروگرام کیلئے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا ء کا انتخاب کیا جائے گا ا و ر انہیں انٹر ن شپ کے دورانیہ میں وظائف دئیے جائیں گے۔

 انٹرن شپ پروگرام

مزید : صفحہ آخر