پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل افغانستان میں بیجنگ کے نئے سفیر نامزد

پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل افغانستان میں بیجنگ کے نئے سفیر نامزد

  



اسلام  آباد(آئی این پی) کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل وانگ یو کو  سفیر کے عہدے پر ترقی دے کر افغانستان میں چین کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ دوہزار سولہ سے دوہزار انیستک  کراچی میں ان کی  قونصلیٹ جنرل عہدے  کی مدت  کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)   کی ترقی کے حوالے سے انتہائی  اہم پیش رفت  دیکھنے میں آئی۔گوادر پرو میڈیا نیٹ ورک کے مطابق  سی پیک کے  اہم منصوبے جن میں گوادر پورٹ، گوادر فری زون کے علاوہ کوئلے سے چلنے والے قاسم پاور پلانٹ،حب پاور پلانٹ،ڈاؤ ونڈ پاور پلانٹ، اور تھر پاور پلانٹ کے منصوبے کراچی میں چینی قونصلیٹ کے دائرہ اختیار میں تھے۔وانگ یو نے ملتان سکھر موٹروے کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کیا جس سے جنوبی پنجاب کے صنعتی اور زرعی علاقوں کو  ملک کے دوسرے  حصوں سے منسلک کیا گیا۔ وانگ یو کی تعیناتی کے دوران ہی قونصل خانے پر نومبر دوہزار اٹھارہ میں بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔وانگ یو انیس سو نوے سے چین کی وزارت خارجہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل وہ بنگلادیش میں قونصلر اور منڈالے اوربرما میں قونصل جنرل کے عہدوں پر تعینات رہے۔

سفیر نامزد

مزید : صفحہ آخر