محکمہ صحت وتعلیم میں اصلاحات کے بلند وبانگ حکومتی دعوے ”ٹھس“

محکمہ صحت وتعلیم میں اصلاحات کے بلند وبانگ حکومتی دعوے ”ٹھس“

  



اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بلند و بانگ دعوے کرنے کے باوجود وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا ہے،وزارت وفاقی تعلیم کے نااہل افسران 14ماہ میں وفاقی دارلحکومت کے 400سے زائد تعلیمی اداروں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے پی سی ون بھی تیار نہ کرسکے۔تحریک انصاف کی حکومت  کے اہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود جو تعلیم کے شعبے میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دعوے تو بہت کر رہے ہیں مگر عملی طور پر اپنی وزارت کی نااہلی سے بھی بے خبر ہیں جو وفاقی دارلحکومت کے 400سے زائد تعلیمی اداروں میں سہولیات کی عدموجودگی کے حوالے سے ابھی تک پی سی ون بھی تیار نہ کرسکے ہیں وزارت وفاقی تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

صحت وتعلیم 

مزید : صفحہ آخر